Faraz Faizi

Add To collaction

ویرانۂ احساس میں


♥♥غزل♥♥


یادوں سے اسکی پیچھا چھڑائے نہ بنے ہے

حسن و خیــــــال یار بھُلائے نہ بنے ہے


دل میں دبا سا پیار ہے سہمی سی چاہ ہے

وہ رُو برو ہیں اور بتائے نہ بنے ہے


ویرانۂ احساس میں اب عشق بُتاں کی

وہ آگ لگی ہے کہ بجھائے نہ بنے ہیں


رحمت تو اسکی آج بھی مائل بہ کرم ہے

ہم سے دعا کو ہاتھ اُٹھائے نہ بنے ہے


یاں ہر کسی کہ چہرے پہ چہرا ہے ائے فیضی

مشکل تو یہ ہے پردہ اُٹھائے نہ بنے ہے


♥♥♥

فرازفیضی.Mobile No.: 9326187516

   5
3 Comments

Fiza Tanvi

08-Nov-2021 10:12 AM

Good

Reply

Dr. SAGHEER AHMAD SIDDIQUI

31-Oct-2021 04:29 PM

Wah

Reply

Bht khoob pyaare ❤️❤️❤️❤️

Reply